
ایکنا نیوز- الشرق کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ بینالمللی ماحولیاتی تحفظ نمائش 2025، جو 9 سے 15 اکتوبر (17 تا 23 مهر) کو ابوظبی میں منعقد ہوئی، بینالمللی یونین برائے حفاظتِ طبیعت (IUCN) کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔ یہ تقریب دنیا کی نمایاں ترین ماحولیاتی سرگرمیوں میں سے ایک تھی، جس میں 140 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت، ماہرینِ ماحولیات، اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس اجلاس میں قدرتی وسائل کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے استحکام، اور ماحولیاتی و موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔
قرآنی بوستان قطر (Qur’anic Botanical Garden) نے اپنی شرکت کے دوران پودوں کے تحفظ اور ماحولیاتی تعلیم کے میدان میں اپنی جدید کامیابیاں ایک انٹرایکٹو (تعاملی) نمائش کے ذریعے پیش کیں۔ اس نمائش میں ورچوئل ریئلٹی (VR) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، جس سے زائرین نے بیجوں کی دستاویز سازی، تجزیہ، ذخیرہ اندوزی اور افزائش کے مراحل کو عملی طور پر دیکھا اور سمجھا۔
قابلِ ذکر ہے کہ قرآنی بوستان، قطر کی حمد بن خلیفہ یونیورسٹی کا ایک تحقیقی و سائنسی ادارہ ہے، جہاں تقریباً 30 لاکھ نایاب، مقامی اور قرآنی پودوں کے بیج محفوظ کیے گئے ہیں۔ یہ بیج انتہائی جدید سہولیات میں رکھے جاتے ہیں تاکہ انہیں دہائیوں تک محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ مرکز قدرتی مسکن کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر نباتاتی تنوع کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ بیجوں کا بینک (Seed Bank) اس مرکز کا ایک اہم جزو ہے، جو قرآن کریم اور احادیثِ نبوی ﷺ میں مذکور پودوں کی انواع کو قطر کے اندر اور بیرونِ ملک سے جمع کرتا ہے۔
قرآنی بوستان قطر اس سے پہلے بھی مختلف بینالملی نمائشوں میں شرکت کر چکا ہے، جن میں اکسپو 2025 دوحہ باغبانی نمائش بھی شامل ہے۔ ان نمائشوں میں شرکت کا مقصد قرآنی پودوں کے تحفظ، ان کے سائنسی مطالعے اور عوامی آگاہی کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگ قرآن و سنت میں بیان کردہ نباتاتی تنوع سے واقف ہو سکیں۔/
4311368