ایکنا نیوز، وفاء نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی قابض فورسز نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 80 بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان خلاف ورزیوں میں عام شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنانا، بمباری، اور متعدد بے گناہ شہریوں کی گرفتاری شامل ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی قابضین نے فائر بندی کے باوجود اپنی جارحانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔
غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں درج کی گئی ان خلاف ورزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی فورسز نہ صرف جنگ بندی کے معاہدے کی پابند نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے خلاف قتل و دہشت گردی کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان دشمنانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 97 فلسطینی شہید اور غزہ کی پٹی کے 230 سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔/
4311739