
ایکنا نیوز، افریقہ پریس کے مطابق، موگادیشو کے بڑی تعداد میں رہائشی اس اجتماع میں شریک ہوئے، جہاں ملک کے معروف عالم اور قاری شیخ عبدالرشید شیخ علی الصوفی نے خطاب کیا۔
یہ اجتماع جمعہ (23 آبان) کو منعقد ہوا، جس میں قرآنی تعلیمات، عوام کے درمیان بھائی چارے، اور معاشرے میں دینی و سماجی آگاہی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ شیخ عبدالرشید نے اس موقع پر دینی اقدار سے وابستگی اور انہیں روزمرہ زندگی میں نافذ کرنے کی اہمیت بیان کی تاکہ معاشرے میں امن اور دوستی کو مضبوط کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا: دنیاوی خوشی اور سعادت خریدی نہیں جاسکتی، اور نہ ہی بہترین ڈاکٹر اسے دلوں میں پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ تو وہ ہدایت ہے جسے اللہ تعالیٰ رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر مؤمن کے دل میں رکھ دیتا ہے۔
اس سومالی عالم نے مزید کہا کہ االلہ تعالیٰ ان بندوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے لیے جمع ہوتے ہیں اور دعا کے لیے ہاتھ اُٹھاتے ہیں، اور اللہ ہی ہر چیز کا مالک ہے۔
شیخ عبدالرشید نے سومالی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قرآن کے حفظ، تلاوت، فہم، اور اس کی تعلیمات پر عمل کو اپنی ترجیح بنائیں۔ انہوں نے حدیثِ نبوی ﷺ "خَیْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ" کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے کو بنیاد بنا کر معاشرے کے تمام طبقات میں قرآن سیکھنے اور اس کی مسلسل تلاوت کرنے کی مہم چلانے پر زور دیا۔
آخر میں شیخ عبدالرشید نے کہا کہ دینی اخوت نسبی رشتوں اور خاندانی تعلقات پر مقدم ہے، اور لوگوں کو چاہیے کہ بخشش، رواداری، اور باہمی دشمنی و جھگڑوں سے دوری اختیار کریں۔/
4317435