
ایکنا نیوز- «صدی البلد» کے حوالے سے بتایاجاتا ہے کہ اس سال کی یہ مقابلہ مرحوم و نامور مصری قاری شیخ شحات محمد انور کے نام سے منسوب کی گئی ہیں اور 10 دسمبر 2025 (19 آذر) تک جاری رہیں گی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز محمود الشحات کی تلاوت سے ہوا، جنہوں نے سورۂ اسراء اور سورۂ الرحمن کی آیات پڑھیں۔ ان کی یہ تلاوت مرحوم قاری شحات محمد انور کی قراءت کے اسلوب اور وراثت کی یاد تازہ کر گئی اور افتتاحی مجلس کو روحانیت سے بھر دیا۔
مصر کی بین الاقوامی حفظ و قراءت قرآنی مقابلوں کی مختلف سابقہ دوریاں بھی عظیم قراء کے نام سے منسوب کی جاتی رہی ہیں۔ مثلاً: 26ویں بین الاقوامی مسابقات شیخ محمود خلیل الحصری کے نام
27ویں مسابقات شیخ عبدالباسط عبدالصمد کے نام سے موسوم تھیں۔
افتتاحی تقریب میں محمود شحات انور نے سورہ اسراء کی آیات 23 اور 24 کی تلاوت کی:
"وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا… یعنی: "اور تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو؛ اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں 'اُف' تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو، بلکہ نرمی اور عزت سے بات کرو۔"
اور آیت 24: "وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ…" یعنی: اور ان کے سامنے شفقت و رحمت کے ساتھ عاجزی کا بازو جھکا دو، اور کہو: اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما، جیسے انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔
انہوں نے سورہ الرحمن کی آیات 1 تا 4 بھی تلاوت کی:
"الرَّحْمَنُ، عَلَّمَ الْقُرْآنَ، خَلَقَ الْإِنسَانَ، عَلَّمَهُ الْبَيَانَ" "رحمان، جس نے قرآن سکھایا؛ انسان کو پیدا کیا؛ اور اسے بیان (بولنے اور سمجھنے) کی صلاحیت عطا کی۔"
رپورٹ کے مطابق، تلاوت کی ویڈیو آگے شامل کی گئی ہے۔/
4321429