
ایکنا نیوز، الدستور نیوز کے مطابق، یہ دونوں اقساط گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کو نشر کی گئیں۔
ساتویں قسط کے مقابلے
ساتویں قسط میں جن قرّاء کے درمیان مقابلہ ہوا، ان کے نام یہ ہیں:
رضا محمد رضا
محمد احمد حسن اسماعیل (القلجی)
اشرف سیف صالح
ولید صلاح عطیہ
محمد ماہر شفیق
محمود السید عبداللّه
شرکاء کے حاصل کردہ نمبر یہ تھے:
اشرف سیف صالح: 268
رضا محمد رضا: 266
محمد القلجی: 271
محمد ماہر: 267
ولید عطیہ: 263
محمود السید عبداللّه: 267
اس قسط میں محمد ماہر شفیق کی پراثر تلاوت بھی پیش کی گئی، جسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔
ان نتائج کے بعد رضا محمد رضا اور ولید صلاح عطیہ نے دوسرے راؤنڈ میں ایک بار پھر مقابلہ کیا تاکہ یہ طے ہو سکے کہ کون اگلے مرحلے کے لیے اہل ہوگا اور کون خارج ہوگا۔ بالآخر، ججوں نے رضا محمد رضا کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے منتخب کیا۔
آٹھویں قسط کے شرکاء
آٹھویں نمبر کی قسط میں مقابلہ کرنے والے قرّاء یہ تھے:
عطیة الله رمضان
احمد جمال عبدالوهاب
مہنا ربیع عبدالمنعم
علی محمد مصطفی
محمد کامل
عمر ناصر احمد علی
اس قسط میں عطیة الله رمضان جو نابینا قاری ہیں، کی پُرسوز اور جذباتی تلاوت نے خاص طور پر ناظرین کے دل جیت لیے۔
پروگرام کی ساخت
پروگرام "دولتِ تلاوت" کا آغاز 32 شرکاء سے ہوا تھا۔ ہر قسط میں ایک یا ایک سے زیادہ شرکاء مقابلے سے باہر ہوتے گئے، یہاں تک کہ آخر میں دونوں شعبوں قرائت اور تجوید کے فاتحین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
یہ پروگرام ہر جمعہ اور ہفتہ رات 9 بجے نیٹ ورکس الناس، الحیات، CBC، اور قناة القرآن الکریم کے علاوہ وزارتِ اوقافِ مصر کے پلیٹ فارموں اور Watch It پلیٹ فارم پر نشر کیا جاتا ہے۔/
4321641