
ایکنا نیوز- لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کو شبِ نیمہ شعبان کے موقع پر مہدویت کے بیانیے کے فروغ اور محورِ مقاومت کے راستے میں ثابت قدمی کے نمایاں کردار کی بنیاد پر مسجد مقدس جمکران کا "مہدی یاورِ سال" منتخب کیا گیا ہے۔
یہ انتخاب مظلوموں کی مسلسل حمایت، استکباری قوتوں کے مقابلے اور جبهۂ حق کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
"مہدی یاورِ سال جمکران" کی تعارفی تقریب کا انعقاد اس مقصد کے تحت کیا جاتا ہے کہ مہدویت کے بیانیے کی احیا اور ثقافتِ انتظار کے فروغ کی راہ میں سرگرم شخصیات کی خدمات کو سراہا جا سکے۔ اس تقریب میں ثقافتِ انتظار کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
گزشتہ برسوں میں عالمِ اسلام کی کئی نمایاں شخصیات کو "مہدی یاور" منتخب کیا جا چکا ہے، جن میں شہید سید حسن نصر اللہ، شیخ ابراہیم زکزاکی، سردار حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المهندس، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم، جانباز سردار علی فضلی اور حجت الاسلام والمسلمین ہاشم الحیدری کے نام قابلِ ذکر ہیں۔/
4332368