
ایکنا نیوز- صفا نیوز کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانس، پولینڈ اور اسپین سمیت بعض یورپی ممالک کی جانب سے بن گویر کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روکنے کا اقدام درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ "صمود" نامی بحری قافلے کے کارکنوں پر تشدد اور ان کی تذلیل کی نگرانی میں براہِ راست کردار ادا کرنے کے بعد سامنے آیا، جس سے صہیونی کابینہ کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ناراضی اور تنہائی ظاہر ہوتی ہے۔
حماس نے یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کے تمام وزرا کے خلاف مزید مؤثر اور سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اقدامات کا سدباب کیا جا سکے۔/
4353912