لبنان میں بیالیسواں سالانہ قومی قرآنی مقابلہ

IQNA

لبنان میں بیالیسواں سالانہ قومی قرآنی مقابلہ

7:05 - May 21, 2026
خبر کا کوڈ: 3520239
لبنان کے شہر طرابلس میں ایمان اسلامی اسکولز کمپلیکس میں سالانہ قرآن مقابلوں کا بیالیسواں دور منعقد ہوا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی  نانا لیب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روحانی ماحول میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں طرابلس، عکار اور شمالی لبنان سے تعلق رکھنے والے طلبہ، والدین اور دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس سال کے مقابلوں میں طلبہ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور 205 اسکولوں کے 3660 طلبہ و طالبات نے اس میں حصہ لیا۔

شرکاء کا جائزہ لینے کے لیے 140 خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں، جبکہ منتظمین کے مطابق اس تقریب میں بھرپور شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ نئی نسل کی قرآنی اقدار کے مطابق تربیت کے حوالے سے دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

لبنان کی اسلامی تعلیمی انجمن کے سربراہ فواز عمر نے اپنے خطاب میں مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنی اولاد میں دینی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کیں۔

عکار کے مفتی شیخ محمد امام نے کہا کہ یہ مقابلے تعلیمی اور دینی سرگرمیوں میں ایک مثالی اور پیش پیش ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ طلبہ کی وسیع شرکت شمالی لبنان میں اس پروگرام کی اہمیت اور مقام کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلے نسلِ نو کو قرآن سے جوڑنے، معاشرے کو انحراف سے محفوظ رکھنے اور اپنی دینی و ثقافتی شناخت سے آگاہ و وابستہ نسل کی تربیت کے لیے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے ایمان اسکولز کے تعلیمی کمپلیکس میں قائم امتحانی کمیٹیوں کا دورہ کیا اور شرکاء کی تلاوتِ قرآن سماعت کی۔

اس سال کے مقابلوں کی ایک نمایاں خصوصیت تلاوتیں سننے کے لیے ایک خصوصی ایپ کا تعارف بھی تھا۔

 

4353146

نظرات بینندگان
captcha