بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد کے وقت کا اعلان، تین اہم درخؤاستیں جاری

IQNA

اہم قرآنی خبریں

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد کے وقت کا اعلان، تین اہم درخؤاستیں جاری

7:58 - May 23, 2026
خبر کا کوڈ: 3520242
ایکنا: گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال قرآن حفظ کرنے والوں کی تعداد میں 2.7 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح دارالقرآن بسیج کے ملک گیر امتحانات، قراء و مدرسینِ قرآن کے پندرہویں جائزہ پروگرام، نیز اوقاف کے قرآنی مقابلوں کے لیے رجسٹریشن بھی جاری ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، ایران کی قرآنی برادری کے لیے یہ ہفتہ اہم اور اسٹریٹجک سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ ان میں سب سے نمایاں دو بڑے پروگرام تھے: ایک، تخصصی حفظِ قرآن کے عظیم قومی امتحان کا انعقاد جس میں 9 ہزار 800 امیدواروں نے حصہ لیا، اور دوسرا، ایران کے بیالیسویں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن کے حتمی مرحلے کے انعقاد کے وقت کا اعلان، جو ایک بار پھر تہران کو دنیا بھر کے قراء اور حفاظِ قرآن کا مرکز بنائے گا۔

ان دو اہم خبروں کے ساتھ ساتھ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اس سال حفاظِ قرآن کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.7 گنا بڑھی ہے، جو شعبہ حفظِ قرآن میں ایک تدریجی مگر مؤثر پیش رفت کی علامت ہے۔ اسی سلسلے میں حفظِ قرآن کی اس تحریک کی سمت متعین کرنے کے لیے پینتیسویں اسٹریٹجک اجلاس بھی منعقد ہوا۔

ایران کے بیالیسویں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن کے فائنل مرحلے کا انعقاد

سازمان اوقاف و امور خیریہ کے مرکز امور قرآنی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ناصرالدین نوری‌زادہ نے بدھ  کو ایک پریس کانفرنس میں، اوقاف تنظیم کی کامیابیوں، پروگراموں اور قرآنی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے بیالیسویں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن کے سیمی فائنل مرحلے کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

خانواده آیت‌الله رئیسی
 

 

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلہ آن لائن انداز میں منعقد ہوا جس میں 104 ممالک نے شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کی، جبکہ آخرکار 58 ممالک فائنل مرحلے تک پہنچے۔ ملک میں پیش آنے والے اہم واقعات، جن میں تیسری مسلط کردہ جنگ (جنگِ رمضان) اور رہبرِ معظمِ انقلاب و ان کے ساتھیوں کی شہادت شامل ہیں، کے باعث مقابلوں کے شیڈول میں تاخیر ہوئی۔ تاہم ادارۂ اوقاف کے سربراہ کے فیصلے کے مطابق قرآنی سرگرمیوں کو مزید سنجیدگی سے جاری رکھنے کے لیے اس سال بین الاقوامی مقابلوں کے دونوں ادوار منعقد کیے جائیں گے۔/

 

4353590

نظرات بینندگان
captcha