عراق میں قرآنی علوم کا آن لائن کورس اختتام پذیر

IQNA

عراق میں قرآنی علوم کا آن لائن کورس اختتام پذیر

8:56 - May 25, 2026
خبر کا کوڈ: 3520254
ایکنا: آستانہ عباسی کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور سے وابستہ میراث انبیاء مطالعاتی مرکز کے زیرِ اہتمام قرآنی علوم کے پہلے آن لائن علمی کورس کا اختتام ہوگیا۔

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے مطابق مرکز کے شعبۂ ثقافت و تبلیغِ قرآنی نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اس مجازی کورس کا انعقاد کیا، جس میں عراق اور بیرونِ عراق سے تعلق رکھنے والے 180 طلبہ نے شرکت کی۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ حسین الترابی نے بتایا کہ اس کورس میں علومِ قرآنی سے متعلق دروس اور علمی مباحث شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ تدریس کے لیے سید ریاض الحکیم کی تصنیف "دروسِ روش شناسی در علومِ قرآنی" کا انتخاب کیا گیا، کیونکہ یہ کتاب علمی دقت اور تحقیقی معیار کی حامل ہے۔

شیخ الترابی کے مطابق طلبہ نے اساتذۂ متخصصین کی نگرانی میں براہِ راست علمی مباحث میں حصہ لیا تاکہ علمی مطالب کو صحیح انداز میں سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس کے اہم مقاصد میں محققین اور طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو فروغ دینا، قرآن فہمی کے صحیح علمی منہج کو عام کرنا اور مؤمنین کو ممتاز علما و فقہا کے افکار سے مربوط کرنا شامل تھا۔

کورس میں علومِ قرآنی کے بنیادی موضوعات، اس کی تاریخ، اعجازِ قرآن، قرآن کو تحریف سے محفوظ رکھنے کے پہلوؤں اور اصولِ تفسیر پر تفصیلی مباحث پیش کیے گئے۔ یہ پروگرام  میراث انبیاء مطالعاتی مرکزز کی اُن علمی سرگرمیوں کا حصہ تھا جو محققین اور طلبہ کی علمی خدمت کے لیے مسلسل منعقد کی جا رہی ہیں۔/

 

4353826

نظرات بینندگان
captcha