بیسویں بین الاقوامی «محمد ششم» قرآنی ایوارڈ مراکش میں

IQNA

بیسویں بین الاقوامی «محمد ششم» قرآنی ایوارڈ مراکش میں

8:29 - July 12, 2026
خبر کا کوڈ: 3520437
ایکنا: شاہ محمد ششم بین الاقوامی قرآنی انعام کے تحت منعقد ہونے والے بیسویں بین الاقوامی مقابلۂ قرآن کا انعقاد 10 سے 12 اگست تک حفظ، تلاوت، تجوید اور تفسیرِ قرآن کے مختلف شعبوں میں کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ سا 24 نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ قرآنی مقابلے مراکش کی وزارتِ اوقاف و امورِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اور رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد کیے جائیں گے۔

مراکش کی وزارتِ اوقاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس بین الاقوامی قرآنی پروگرام میں عرب، اسلامی، افریقی، ایشیائی، یورپی اور امریکی ممالک سے ممتاز حفاظِ کرام اور قراء شریک ہوں گے۔

ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب پیر، 19 مرداد (10 اگست 2026ء) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے دارالحکومت رباط میں واقع محمد ششم انسٹی ٹیوٹ برائے تربیتِ ائمہ، خطباء اور مرد و خواتین مبلغین میں منعقد ہوگی۔/

 

4363192

نظرات بینندگان
captcha