ایکنا نیوز کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرین کے نوجوانوں نے شہید رہبرِ ایران کے ایصالِ ثواب اور سوگ کے لیے خصوصی مجالس کا انعقاد کیا۔ سخت پابندیوں اور شیعہ آبادی پر عائد محدودیتوں کے باوجود انہوں نے عزاداری کی، سڑکوں پر سینہ زنی کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اس موقع پر ایران کے نئے رہبر کے ساتھ اپنی بیعت اور وفاداری کا بھی اعلان کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل بحرین کی حکومت نے ممتاز شیعہ علمائے کرام کے ایک گروہ کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کیا۔ ذرائع کے مطابق، ان علماء کے مقدمات اعلیٰ فوجداری عدالت کو بھیجے جانے کے بعد ان کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی گئی ہے۔/
ویڈیو
4363462