«قرآنی سکون» اسرائیلی قیدی اور صہیونی آبادی میں تنازع+ ویڈیو

IQNA

«قرآنی سکون» اسرائیلی قیدی اور صہیونی آبادی میں تنازع+ ویڈیو

7:33 - July 19, 2026
خبر کا کوڈ: 3520467
ایکنا: غزہ جنگ کے دوران قید رہنے کے بعد آزاد ہونے والی ایک سابق اسرائیلی خاتون قیدی کی قرآنِ کریم کی تلاوت سے دلچسپی پر مبنی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ایکنا نیوز- فلسطین الآن  نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمیلی دَماری، جو غزہ میں 471 روز قید رہنے کے بعد آزاد ہوئی تھیں، کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صہیونی سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

یہ ویڈیو دَماری کی ایک دوست نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے قرآنِ کریم کی تلاوت سن رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ موجود شخص نے ریڈیو بند کرنے کی درخواست کی، تاہم دَماری نے تلاوت جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قرآن کی آواز پسند ہے اور یہ ان کے لیے سکون کا باعث بنتی ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں سورۂ یونس کی آیت 104 کی تلاوت سنائی دیتی ہے، جس میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: آپ کہہ دیجیے: اے لوگو! اگر تم میرے دین کے بارے میں شک میں ہو تو میں ان کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، بلکہ میں اسی اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تم سب کو موت دیتا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان والوں میں شامل رہوں (سورۂ یونس: 104)

ایمیلی دَماری جنوری 2025 میں غزہ جنگ کے دوران ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہوئی تھیں۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے بیانات میں قید کے دوران القسام بریگیڈز کے ارکان کے انسانی رویے کا ذکر کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق، صہیونی بمباری میں زخمی ہونے کے باوجود انہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اور رہائی کے بعد ان کی جسمانی حالت توقع سے کہیں بہتر تھی۔

اس ویڈیو کا ایک اور قابلِ توجہ پہلو یہ ہے کہ دَماری نے رہائی کے بعد اپنی بعض غیر معمولی عادات کا بھی ذکر کیا، جن میں غزہ کی سرحد کے قریب بار بار جانا اور وہاں سے آنے والی آوازیں سننا شامل ہے۔ ان کے بقول، یہ آوازیں عام تصور کے برعکس انہیں سکون اور اطمینان کا احساس دلاتی ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ علاقوں میں انتہا پسند حلقوں نے اس رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق قیدی کے خلاف سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر صہیونی حکام کے سرکاری بیانیے اور قید سے رہائی پانے والے افراد کے ذاتی تجربات کے درمیان پائے جانے والے اختلاف کو نمایاں کر دیا ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4364562

نظرات بینندگان
captcha