ایکنا نیوز- عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف عبدالعزیز المحمداوی کی ہدایت اور کربلا کے گورنر کے ساتھ مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق مختلف قسم کی مشینری اور تربیت یافتہ خصوصی عملے کو مقدس شہر کربلا کے مختلف راستوں اور مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں وہ صفائی، سڑکوں کی تیاری، خدماتی اداروں کی معاونت اور لاکھوں زائرینِ اربعین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات انجام دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام ایک جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہے، جسے سرکاری، سیکیورٹی اور خدماتی اداروں کے باہمی تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا، مقامی انتظامیہ کی کوششوں کو تقویت دینا اور حضرت امام حسینؑ کے اربعین کے عظیم اجتماع کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
4364544