مراکش میں طلبہ کی حفظِ قرآن کی خوشی میں قرآنی ریلی کا انعقاد+ تصاویر

IQNA

مراکش میں طلبہ کی حفظِ قرآن کی خوشی میں قرآنی ریلی کا انعقاد+ تصاویر

7:36 - July 22, 2026
خبر کا کوڈ: 3520483
1
ایکنا: مراکش کے شہر تیفلَت میں طلبہ کی تکمیلِ حفظِ قرآن کی مناسبت سے حفاظِ قرآن کی ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- مقامی ذرائع کے مطابق، یہ روح پرور اور باوقار تقریب پیر، 21 جولائی کو مذہبی و مقامی حکام اور تیفلَت کے شہریوں کی بھرپور شرکت سے منعقد ہوئی۔ اس کا اہتمام رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے 15ویں صدی کی یاد منانے کے سلسلے میں کیا گیا، جس کا شعار تھا: "إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ"

اس تقریب کے انعقاد میں تیفلَت کی مسجد القدس سے وابستہ قرآنی مکتب، مقامی علمائے کونسل خمیسات، مراکش کی وزارتِ اوقاف و امورِ اسلامی کے مقامی دفتر، نیز مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ تعاون کیا۔ ریلی کا آغاز تیفلَت کی بلدیہ کی عمارت سے ہوا اور یہ مسجد القدس تک جاری رہی۔

اس روحانی اور ایمان افروز پروگرام نے ایک دلکش منظر پیش کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہری اس منفرد مذہبی تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے سڑکوں کے دونوں جانب جمع تھے۔

قرآنی جلوس کا آغاز قومی سکیورٹی فورسز کی قیادت میں ہوا، جنہوں نے پورے راستے میں سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے، جبکہ معاون فورسز کے اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف رہے۔

راستے بھر شرکاء نے مذہبی نعتیں اور رسول اکرم ﷺ کی مدح میں قصائد پڑھے، جس سے پورا ماحول روحانیت سے معطر ہوگیا۔ اس موقع پر جن طلبہ کو حفظِ قرآن مکمل کرنے پر اعزاز دیا گیا، وہ روایتی لباس زیب تن کیے، گھوڑوں پر سوار اور اپنے قرآنی تختیاں اٹھائے ہوئے جلوس میں شریک ہوئے۔ یہ منظر مراکش کے قدیم اور معتبر قرآنی مدارس کی شاندار روایت کی یاد تازہ کرتا تھا اور قرآنِ کریم کے حفظ کی عظمت اور نوجوان نسل کو اس کی تعلیم و حفظ کی ترغیب دینے کا عملی مظہر تھا۔

یہ قرآنی ریلی مراکش میں ہر سال منعقد ہونے والی ایک اہم مذہبی روایت ہے، جو معاشرے میں قرآنی مدارس کے مقام کو مزید مستحکم کرتی ہے اور اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر نسلوں کی تربیت، قرآنِ مجید کی حفاظت اور اعتدال و رواداری جیسی اسلامی اقدار کے فروغ میں ان کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔/

 

4365297

نظرات بینندگان
captcha