کد خبر: 1301712
تاریخ انتشار : ۲۱ مهر ۱۳۹۲ - ۰۹:۱۷
حرم مطہر رضوی كے اردو زبان خطيب؛

خداوندمتعال حضرت امام رضا علیہ السلام كے زائركی تين مشكلات برطرف فرماديتا ہے

خداوندمتعال حضرت امام رضا علیہ السلام كے زائركی تين مشكلات برطرف فرماديتا ہے



آستان قدس رضوی كی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق حضرت امام جواد علیہ السلام كی شام غريباں كے موقع پر حرم مطہر رضوی كے صحن جامع رضوی میں واقع رواق كوثر میں اردو زبان زائرين كے لیے مجلس عزا كا انعقاد كيا گيا۔


اس رپورٹ كے مطابق مغرب اور عشاء كی نماز جماعت كے بعد مجلس عزا كے پروگرام كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا، قاری محترم جناب نجف علی سعادتی نے تلاوت قرآن مجيد سعادت حاصل كی۔


حجۃ الاسلام والمسلمين جناب ابراہيم محسنی نے كہا:جب بيك كوئی مؤمن پريشانی كی حالت میں حضرت امام رضا علیہ السلام كی زيارت كے لیے حاضر ہو تو روايات كے مطابق خداوندمتعال حضرت امام رضا علیہ السلام كے طفيل اس كی تين مشكلات برطرف فرماتا ہے؛اگر گناہگار ہے ہو گناہوں كو بخش ديا جاتا ہے،پريشان حال ہے تو پريشانياں دور كردی جاتی ہیں اور اگر مشكلات میں ہے تومشكلات دور كردی جاتی ہیں۔


انہوں نے روايات میں نماز ِحضرت جعفر طيار ؑ كی فضيلت اور اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا:ہر مؤمن كو چاہیے كہ روزانہ نماز جعفر طيار ؑپڑھا كرے اور اگر روزانہ نہیں پڑھ سكتا تو ہفتے میں ايك بار ضرور پڑھے اور اگر ايسا كرنا بھی ممكن نہ ہو تو مينےی میں ايك بار اور اگر ايسا بھی ممكن نہ ہو تو سال میں ايك بار اور اگر یہ بھی نہ ہو سكے تو كم از كم زندگی میں ايك بار ضرور نماز جعفر طيارؑ پڑھے۔


حوزۂ علمیہ كے استاد نے دوسرے مؤمنين كو اپنی دعاؤں میں ياد ركھنے كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا:آپ زائرين جو یہاں زيارت كے لیے حاضر ہوئے ہیں يقيناً بہت سے افراد نے آپ سے دعا كے لیے كہا ہوگا اور وہ لوگ جو آپ كو نہیں كہہ پائے وہ بھی آپ سے توقع ركھتے ہیں تو بہتر یہ ہے كہ آپ زيارت جامعہ كبيرہ كی قرائت كے بعد دعائے عالیۃ المضامين كی ضرور قرائت كریں جس میں ايسے تمام مؤمنين كے لیے دعاہے جنہیں آپ نے اپنی زندگی میں ديكھا ہو يا جنہوں نے آپ كو ديكھا ہو۔


حرم مطہر رضوی كے خطيب نے اپنے بيانات كے تسلسل میں حضرت امام جواد علیہ السلام سے منقول زندگی گذارنے كے كچھ دستورات بيان كرتے ہوئے كہا:فقير كے لیے عفت اور ايمان كو برقرار ركھنا زينت ہے،سرمایہ دار شخص كے لیے زينت شكراداكرنا ہے، مصيبتوں میں صبر زينت ہے،كلام میں فصاحت زينت ہے،روايت كو حفظ كرنا اور اس پر عمل كرنا زينت ہے،كم خرچی كرنا قناعت كے لیے زينت ہے،جس چيز كو انجام دينا چاہیے اسے انجام دينا تقویٰ كے لیے زينت ہے،تكبر ختم كرتے ہوئے عاجزی سے پيش آنا عالم كے لیے زينت ہے،حسن ادب سے پيش آنا عاقل كے لیے زينت ہے اور خندہ پيشانی سے پيش آنا،كسی كے ساتھ نيكی كرنا،نماز میں خضوع و خشوع پيدا كرنا سب مؤمنين كيلیےزينتیں ہیں۔


جناب محسنی نے حضرت اميرالمؤمنين علیہ السلام كے ايك فرمان ذيشان كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا: مولائےكائنات ارشادفرماتےہیں كہ اے جابر دنيا چار قسم كے لوگوں كی وجہ سے قائم ہے(۱)عالم با عمل(۲)جاہل جو حصول علم میں شرم و حياء نہ كرے(۳)سرمایہ دار جو بخل نہ كرے اور(۴) ايسا فقير جو اپنی دنيا كی خاطر آخرت كو فروخت نہ كرے۔


قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں پاكستان سے تشريف لائے ہوئے اردو زبان قصيدہ خوان ذاكر نے قصيدہ خوانی كی صورت میں حضرات اہلبيت علیہم السلام كے فضائل و مناقب بيان كیے۔


captcha