ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Ria Novosti " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فلم کو کچھ دن پہلے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں کچھ روسی جوان شہر ولگوگرڈ میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روسی زبان کے قرآنی نسخے کو جلا رہے ہیں ۔
اس فلم میں اندھیرے کی وجہ سے ان جوانوں کی شکلیں واضح دکھائی نہیں دے رہیں لیکن ان کے لباس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوان موسکو کے معروف فٹبال کلب زسکا کے حامی ہیں اور یہ فٹبال کلب بھی اپنے انتہا پسند حامیوں کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتا ہے ۔
1352850