
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "الوفاق" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے سید محمود الموسوی کو گرفتار کرنے کے بعد ٹیلی فون ، کمپیوٹر اور کتابوں سمیت ان کے ذاتی ساز و سامان کو بھی ضبط کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ سید محمود کا شمار بحرین کے فعال علما میں سے ہوتا ہے جو ثقافتی اور سماجی سطح پر مختلف فعالیتوں کے علاوہ اب تک ۲۰ کتابیں تالیف کر چکے ہیں ۔
اسی طرح گزشتہ روز بحرین کے مختلف شہروں میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی کی گئی ہیں ۔
1352834