ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے براثا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی شیعہ سپریم کونسل کے سربراہ نے دہشت گردوں کی حامی عرب ریاستوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا : عراق میں مذہبی فتنوں اور فرقہ واریت کا دور ختم ہونے کو ہے اور عراقی عوام اس کڑے امتحان میں سرخرو ہو چکی ہے ۔
انہوں نے عوام کی جانب سے فوج اور حکومت کی مکمل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا : آج عراقی قوم تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جاری فیصلہ کن جنگ کا مشاہدہ کر رہی ہے جو اتنی جلدی ختم ہونے والی نہیں ہے ۔
1352830