ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "النشرة" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع مسجد "القدس" کے خطیب "شیخ ماہر حمود" نے ریڈیو پر اپنی گفتگو کے دوران عالم اسلام کو تکفیری فکر سے لاحق خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبراد کیا اور سعودی عرب کی سیاسی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : سعودی عرب کے پاس بے شمار مالی ذخائر ہیں جن کو اسلام اور مسلمانوں کے بہتر مفاد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ دولت فرقہ واریت ، فتنہ انگیزی ، انتہا پسندی اور قتل و غارت میں صرف ہو رہی ہے ۔
1358735