ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور انکے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
اس دو طرفہ ملاقات کے دوران لبنان کے سیاسی بحران اور ایرانی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خراجہ نے لبنان کے پارلیمانی سپیکر "نبیہ بری" اور صدر مملکت "میشل سلیمان" کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے ۔
1358644