ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " alwihdainfo " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ بانگوئی میں فرانس اور دیگر ممالک کی امن فورسز کی موجودگی کے باوجود ہر روز مسلمانوں پر مختلف حملوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق ۱۹ جنوری کی صبح بانگوئی کے مسلمان نشین علاقے سوگو پر انتہا پسند مسیحیوں نے حملہ کرنے کے بعد لوگوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایک مسلمان شہری کو بری طرح مارنے پیٹنے کے بعد زندہ جلا دیا ہے ۔
1360912