ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "اخبار الیوم"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ان مقابلوں میں انڈونیشا کے ۵۹ شہروں سے ۱۷۴ امیدوار شرکت کر رہے ہیں ۔
ان مقابلوں میں ۲٦ افراد مکمل حفظ ، ۳۳ افراد ۲۰ جز ،۳۲ افراد ۱۵جز ، ۴٦ افرد ۱۰ جز کے مختلف شعبوں جبکہ ۳۷ افراد شعبہ حدیث میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے ۔
رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں کی اختتامیہ تقریب کل ۲۲جنوری کو انڈونیشیا کے نائب وزیر مذہبی امور "نصر الدین عمر" ، اسلامی ممالک کے سفرا اور ملک میں فعال اسلامی اداروں سے وابستہ چیدہ شخصیات کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی ۔
1361598