ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے سابق صدر "امیل لحود" نے دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تکفیریوں کو اس انسانیت سوز واقع میں ملوث قرار دیتے ہوئے ملک میں سیکورٹی صورتحال کوکنٹرول کرنے اور سیاسی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
لبنان کی شیعہ سپریم کونسل کے سربراہ "شیخ عبدالامیر قبلان" نے بھی خیال ظاہر کیا : یہ دھماکہ ایک بزدلانہ اقدام ہے اور ہم سب کو ہوشیار رہتے ہوئے دشمن کے مذموم مقاصد کوناکام بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیئے ۔
1361883