ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Sunday Telegraph " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ چار سال پہلے اسلام قبول کرنے والی ۲۲ سالہ جولیا کو اپنے مسیحی والدین کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے ۔
جولیا کہتی ہیں کہ میرے والدین نے مجھے ارتھاڈوکس مذہب اپنانے پر مجبور کیا تھا لیکن یہ مذہب میرے ذہن میں موجود سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا :جب میں نے اسلام کے بارے میں مطالعہ شروع کیا تو خواتین کے بارے میں اسلام کے عظیم موقف نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔
1361658