ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت المنامہ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے خیال ظاہر کیا : بحرین کی شیعہ سپریم کونسل کے بارے میں کوئی بھی توہین آمیز بیان عوام کی نظروں میں اس کے مقام و منزلت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔
انہوں نے مزید کہا : کوئی بھی بحرین کو دین سے جدا نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی ملکی تاریخ میں نمایاں اہمیت رکھنے والے علما کو نظر انداز کرسکتا ہے ۔
1365736