ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "World Bulletin " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ۲۴ جنوری سے شروع ہونے والا یہ اجتماع نماز باجماعت ، دعا اور علما کے خطابات پر مشتمل ہو گا ۔
بنگلادیش میں منعقد ہونے ولا یہ اجتماع جو حج کے بعد مسلمانوں کا تقریبا سب سے بڑا اجتماع شمار ہوتا ہے ، سن ۱۹۴٦ سے بنگلادیش سمیت برصغیر کے دیگر ممالک میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
جنوبی ایشیا کے ممالک میں خراب حالات کے پیش نظر پہلی دفعہ اس اجتماع کو دو مرحلوں میں منعقد کیا جارہا ہے ، اس اجتماع کا پہلا مرحلہ ۲٦جنوری کو اختتام پزیر ہو گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ ۱ سے ۳ فروری تک منعقد کیاجائے گا ۔