ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ World Bulletin کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ جو ایمان نامی منصوبے پر خرچ کیا جائے گا کرغزستان میں ۲۰۱۷ تک کے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے ۔
واضح رہے کہ یہ بجٹ مرکزی ایشیا کے اس ملک میں تعلیمی نظام کے ارتقا کے ذریعے مذہبی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
کرغزستان کے عالم دین قادر مالکوف نے خیال ظاہر کیا : یہ بجٹ مسلمان علما کی تعلیم و تربیت کے لیے مفید ثابت ہو گا جن پر معاشرے کی مذہبی تربیت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
1368062