ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنیس (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "الیوم السابع" کے حوالے سےنقل کرتےہوئے کہا ہے کہ الازہر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کلیسا پر دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کے قتل کی پرزور مذمت کی گئی ہے ۔
الازہر نے زور دیا : عبادتی مقامات اور دوسروں کے مقدسات پر حملہ ایک بزدلانہ اقدام ، بہت بڑا گناہ اور اسلامی شریعت کی رو سے فعل حرام ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزمصر کے صوبے جیزہ کے شہر اکتبر میں واقع حضرت مریم نامی کلیسا کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر موجود ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
1368277