ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے "الیوم السابع" کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز ۱ فروری کو نواف الموسوی نے زور دیا : حزب اللہ لبنانی سرزمین کے دفاع اور صیہونی دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تکفیری فکر کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اگر لبنان میں تکفیری فکر حاکم ہو گئی تو ملک قبیلوں اور فرقوں کی جنگ میں گھر جائے گا اور شام کی طرح لبنان بھی وحشیانہ قتل و غارت کا میدان بن جائے گا ۔
1369684