ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے فرانس کے ۲۴ چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ بیروت کے اہم ترین مرکز الشویفات میں کیا گیا ہے جس کا ہدف حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بنانا تھا ۔
لبنانی وزیر داخلہ مروان شربل نے خیال ظاہر کیا : یہ دھماکہ خودکش نوعیت کا تھا جبکہ حملہ آور کی شناسائی کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
واضح رہے کہ الشویفات میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق دروز فرقے سے ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران یہ نواں بم دھماکہ ہے جس کے ذریعے لبنان کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
1370513