ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " IINA " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ درحالنکہ کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و ستم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، انہتا پسند بودیوں نے ایک بار پھر مسلم نشین علاقے روہنگیا کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے مسلمانوں کے ۵۰ سے زائد گھر جلا دیئے ہیں ۔
اسلامی تنظیموں کی جانب سے ان واقعات کے پیچھے انتہا پسند بودیوں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں کئی بار اعلان کے باجود حکومت حقائق پر پردہ ڈالتے ہوئے اس بات کا اظہار کررہی ہے کہ ابھی تک ملوث افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔
1371647