ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے روزنامہ"OnIslam" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتہا پسند گروپ کی جانب سے منتشر کی گئی ایک فلم میں گروپ کے افراد گشت کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔
اسی طرح فلم کے دوران کچھ افراد کی جانب سے لندن کی ایک مسجد پر "ہم برطانیہ کی مقاومت ہیں" کے عنوان سے ایک بینر نصب کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ان لوگوں نے ہاتھ میں "لی ریگبی" نامی برطانوی فوجی کی تصویر بھی اٹھا رکھی ہے جس کو کچھ عرصہ قبل خود کو مشکوک طور پر مسلمان ظاہر کرنے والے دو افریقی نژاد باشندوں نے قتل کیا تھا ۔
1372187