ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "العہد" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آیت اللہ شیخ عیس قاسم نے خیال ظاہر کیا : اصلاحات ہی بحرین اور پوری عوام کو ان دردناک اندھیروں سے نجات دلا سکتی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : ایسی اصلاحات جو درحقیقت حکومت کی منشا کو پوری کرنے والی اور حقیقت سے دور ہوں کبھی بھی ملکی حالات میں بہتری نہیں لا سکتیں اور نہ ہی سیاسی بحران کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ۔
1372057