ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے حرم امام حسیس(ع) کے دارالقرآن کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ دارالقرآن کے شعبہ اطلاعات عامہ کے انچارج "عمار الخزاعی" نے خیال ظاہر کیا : اس سال حرم سے وابستہ زائر ٹاؤن میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا ۲۸٦طلبا اور طالبات شرکت کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ مقابلے حفظ کل قرآن ،حفظ ۲۰ جز اور حفظ ۱۰ جز کے مختلف شعبوں میں منعقد کیے جائیں گے جو ۱۷ فروری تک جاری رہے ہیں گے ۔
1372130