ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے سعودی سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "ریاض" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ۸ فروری کو مقامی وقت کے مطابق ۳ بجے دوپہر مسجد النبی کے قریب واقع "اشراق المدینہ" نامی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جسے کے نتیجے میں مصر اور بعض ایشیائی ممالک سے عمرے کے لیے آنے والے ۱۳ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
سعودی عرب میں تعینات مصری سفیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا : اس ہوٹل میں مصر کے علاوہ بعض ایشیائی مملک کے ۷۰۰ سے زائد افراد موجود تھے جن میں ۱۳ افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔
1372725