ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "المصری الیوم" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ۱۱ فروری کو لبنان کے جنوبی شہر "صور" میں ہونے والی اس ملاقات کےدوران صور میں حزب اللہ کے نمائندے احمد صفی الدین اور فلسطین لبریشن فرنٹ کے سیاسی ونگ کے رکن عباس جمعہ کی سربراہی میں ایک وفد نے خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔
ملاقات کے دوران فریقین نے فلسطین اور لبنان کی جانب سے صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کو جاری رکھنے اور خطے میں مذہبی منافرت اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے میں سرگرم عمل تکفیریوں کا مل کر مقابلے کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔
1374338