ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت العراق" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ سید مقتدی صدر نے اعلان کیا : کسی کو بھی ان کے نمائندے یا ترجمان کی حیثیت سے فعالیت کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی آج کے بعد وہ عراقی سیاسیت میں کسی قسم کی مداخلت کریں گے ۔
اسی طرح انہوں نے واضح کیا کہ وہ عراقی حکومت میں کوئی منصب قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی پارلیمنٹ میں ان کا کوئی نمائندہ ہوگا ۔
مقتدی صدر کے بیان میں مزید کہا گیا : میں شہید ثانی "آیت اللہ شہید سید محمد صادق الصدر" کے وارث کے عنوان سے الصدر تحریک کے تمام مذہبی ، سیاسی اور سماجی دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔
1375599