ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے کویت سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "الرای" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قریب "بئر حسن" نامی علاقے میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری لبنان اور شام میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث "عبد اللہ عزام" نامی جماعت نے قبول کرلی ہے ۔
اس گروپ نے اعلان کیا : بیروت میں واقع ایرانی سفارتخانہ ان دھماکوں کا اصل ہدف تھا ۔
اسی طرح دوسرا دھماکہ کویتی سفارتخانے کے قریب بھی ہوا جس کے بعد سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے سفارتخانے کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا اور تمام سفارتی عملہ بھی محفوظ ہے ۔
1377238