ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " uoif-online " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ فرانسیسی مسلمانوں کا یہ سالانہ اجتماع آرگنائزیشن آف اسلامک یونینز کی کوششوں سے "معاشرے کی بدلتی ہوئی اقدار ؛ انسان ، خاندان اور بقائے باہمی" کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا ۔
اس اجتماع کے دوران "پیغمبر اسلام (ص)" کے عنوان سے نمائش منعقد کی جائے گی جس میں پیغمبر (ص) سے مروی روایات ، سیرہ نبوی(ص) پر لکھی گئی کتابیں اور مسجد نبوی (ص) کی تصویروں کو منظر عام پر رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کہ آرگنائزیشن کی جانب سے ابھی تک کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والی غیر ملکی شخصیات کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
1379724