ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Bernama " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے اعلان کیا : اسلامی ترقیاتی تنظیم کی درخواست کے پیش نظر شیعہ عقائد کی ترویج کرنے والی ویب سائیٹوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : مذکورہ تنظیم کی درخواست پر اسلیے عمل کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ تنظیم ملک میں اسلامی امور کی ذمہ دار ہے بلکل اسی طرح جیسے وزارت داخلہ ملک میں امن و امان کی ذمہ دار ہے ۔
جوہری نے خیال ظاہر کیا : یہ وزارت انٹیلی جنس کی مدد سے ملک بھر میں شیعہ سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے اور ان پر پابندی لگانے کے لیے کوشش کر رہی ہے ۔
1379592