ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن سے وابستہ اسلامی فکر فاؤنڈیشن کے عربی زبان کے شش ماہی علمی مجلے "ثقافتنا" کا تینتیسواں شمارہ شائع کر دیا گیا ہے .
یہ مجلہ دینی ، ثقافتی ، ادبی اور تاریخی موضوعات پر مشتمل ہے جس کے ایڈیٹوریل بورڈ میں "حجتالاسلام محمدعلی تسخیری، صادق آیینهوند، فیروز حریرچی، مهدی محقق، امیر محمود انوار، غلامعلی حدادعادل، سیدمحمدباقر حجتی و عباس خامهیار" شامل ہیں ۔
علی لاغا نے "مذہبی فتنوں پر ایک نظر" کے عنوان سے اپنے ایک مقالے میں لکھا : تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جنگوں اور انقلابی تحریکوں نے اقتدار حاصل کرنے کی خاطر ہمیشہ مذہبی فتنوں سے بھرپور استفادہ کیا ہے ۔
1380560