ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " المنار " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ شب ۲۷ فروری کو عراقی وزیر اعظم نے "العراقیہ" سیٹلائیٹ چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران خیال ظاہر کیا : بعض ممالک اپنی سرزمین پر تو داعش جیسے دہشت گرد گروپوں کو فعالیت کی اجازت نہیں دیتے لیکن ان درندہ صفت لوگوں کو عراق میں سر گرم رکھنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : اگرچہ کہ یہ ممالک انتہا پسندی اور دوسرے ممالک میں عدم مداخلت جیسے قوانین کی منظوری تو دیتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ عراق میں بم دھماکوں اور قتل و غارت جیسے انسانیت سوز اقدامات کے لیے داعش کی مکمل پشت پناہی بھی کر رہے ہیں ۔
1380821