ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " البوابہ " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ رات الشیخ احمد الطیب نے مصری ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران تکفیری گروپوں کی جانب سےدوسرے مسلمانوں کو جان بوجھ کر کافر قرار دینے اور بغیر کسی شرعی دلیل کے فتوی صادر کرنے کے خطرناک نتائج پر خبردار کیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا : علمائے اسلام نے "احکام کفر" سے متعلق باب میں کفر کے اثبات کے لیے خاص شرائط وضع کی ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : کسی کے بارے میں کفر کا فتوی دینا صرف قاضی کا کام ہے اور قاضی کو بھی اس بات کا یقین ہونا چاہیئے کہ جس پر کفر کا حکم لگایا جا رہا ہے اس نے اصول اسلام میں سے کسی ایک اصل کا جان بوجھ کر انکار کیا ہے ۔
1381472