بین الاقوامی گروپ : انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (IFAB) نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق یکم مارچ سے مسلمان خواتین کھلاڑی حجاب کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے فٹبال میچوں میں شرکت کر سکتی ہیں ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے رونامہ " الریاض " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ فوٹبال کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کے اس ادارے نے ۲۰ ماہ کے تجربے کے بعد خواتین کھلاڑیوں کو حجاب کے ساتھ فٹبال میچوں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے ۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کے حکام نے سال ۲۰۱۲ میں سر اور گردن پر چوٹ کے خطرے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر میچوں میں حجاب کے ساتھ شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی جس کو ایشین فٹبال فیڈریشن کی اپیل اور ایفاب(IFAB) کی جانب سے انجام دی گئی دو سالہ تحقیقات کے بعد ختم اٹھا لیا گیا ہے ۔
1381308