ترکی میں پانی کے مرکز پر 31 سال سے مسلسل تلاوتِ قرآن

IQNA

8:23 - August 09, 2026
خبر کا کوڈ: 3520559

ترکی میں پانی کے مرکز پر 31 سال سے مسلسل تلاوتِ قرآن

ایکنا: مشرقی اناطولیہ میں واقع گوندوزبی واٹر سپلائی مرکز ایک ایسی جگہ میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں قرآن کریم کی تلاوت کی آواز کبھی خاموش نہیں ہوتی اور تین دہائیوں سے زائد عرصے سے دن رات بلا تعطل تلاوتِ قرآن کی یہ روایت جاری ہے۔

1

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، گوندوزبی اسٹیشن کی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بای داغی پہاڑ کی ڈھلوانوں سے قدرتی طور پر بہنے والے پانی کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق کلورین سے صاف کرنے کے بعد، کسی کیمیائی تطہیر کی ضرورت کے بغیر، تقسیم کے نیٹ ورک میں شامل کیا جاتا ہے۔ پانی کی قدرتی ترسیل اس کی خصوصیات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی کھپت میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہر ٹیمیں مسلسل ٹیسٹ اور وقتاً فوقتاً نمونے لے کر پانی کے معیار کی نگرانی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ صفائی، دیکھ بھال اور فنی نگرانی کا عمل بھی چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے، تاکہ شہریوں کے گھروں تک سرچشمے سے صاف، محفوظ اور صحت بخش پانی پہنچایا جا سکے۔

پانی اور وحی کا حسین امتزاج؛ ملاطیہ کے لیے باعثِ فخر

ملاطیہ کے میئر نے بھی اس اسٹیشن پر گزشتہ 31 برس سے زائد عرصے سے جاری تلاوتِ قرآن کریم کا ذکر کرتے ہوئے اسے ادارے کے روحانی ماحول کو مضبوط بنانے کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوندوزبی اسٹیشن ملاطیہ شہر کی قدرتی نعمتوں اور دینی و ثقافتی اقدار کے باہمی امتزاج کی ایک منفرد مثال ہے۔

اس اسٹیشن سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر ترکیہ کے صارفین کی توجہ روحانیت اور عوامی خدمت کے اس منفرد امتزاج کی جانب مبذول ہوئی ہے؛ جہاں زندگی بخش پانی، کلامِ وحی کی دلنشیں تلاوت کے ساتھ جاری رہتا ہے۔/

 

4368480

نظرات بینندگان
captcha