مراکش میں بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا اختتام

IQNA

9:14 - August 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3520588

مراکش میں بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا اختتام

ایکنا: بیسویں بین الاقوامی شاہ محمد ششم انعامِ قرآن کریم کے حفظ، ترتیل، تجوید اور تفسیر کے مقابلے کی سرگرمیاں جمعرات کو مراکش کے دارالحکومت رباط میں اختتام پذیر ہوگئیں۔

1

ایکنا نیوز- مدار 21 نیوز کے مطابق یہ مقابلہ پیر 10 اگست 2026ء کو مراکش میں سعودی عرب کے سفیر سامی بن عبداللہ الصالح، متعدد عرب و اسلامی ممالک کے سفیروں، آیسسکو کے ڈائریکٹر جنرل سالم بن محمد المالک، متعدد حکومتی عہدیداروں اور علما کی موجودگی میں شروع ہوا اور چار روز تک جاری رہا۔

اس قرآنی مقابلے میں پانچ براعظموں کے 53 ممالک سے 83 حفاظ اور قراء نے شرکت کی اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کیا۔

مقابلہ دو حصوں پر مشتمل تھا: ترتیل اور تفسیر کے ساتھ مکمل قرآن کریم حفظ کرنا اور تجوید و حسنِ ادائیگی کے ساتھ مسلسل پانچ احزاب حفظ کرنا۔

اس سال کے مقابلے میں مکمل قرآن کریم حفظ، ترتیل اور تفسیر کے شعبے میں 41 جبکہ تجوید کے ساتھ پانچ احزاب حفظ کے شعبے میں 42 امیدواروں نے حصہ لیا۔

یہ قرآنی مقابلہ قرآن کریم کی خدمت کو فروغ دینے، حفظ قرآن اور اس میں تدبر کی ترغیب دینے، تلاوت اور تعلیمِ قرآن میں سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرنے اور قرآن کریم کے بلاغی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔/

 

4369672

 

 

نظرات بینندگان
captcha