سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی ممالک میں 133 ممالک کی شرکت

IQNA

8:14 - August 09, 2026
خبر کا کوڈ: 3520557

سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآنی ممالک میں 133 ممالک کی شرکت

ایکنا: حفظ، تلاوت اور تفسیر کے چھیالیسویں بین الاقوامی ملک عبدالعزیز مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس میں 133 ممالک سے تعلق رکھنے والے 334 مرد و خواتین حصہ لے رہے ہیں۔

1

 

ایکناء نیوز- سعودی اخبار «منبر» کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، قرآن کریم کے حفظ، تلاوت اور تفسیر کے 46ویں بین الاقوامی ملک عبدالعزیز مقابلے کا ابتدائی مرحلہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں شروع ہوا، جس کے بعد آج 17 مرداد کو مسجد الحرام میں مقابلے کے حتمی مرحلے کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس قرآنی مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں مختلف جیوری پینلز نے اعلیٰ ترین معیارِ دقت اور شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے شرکاء، جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں، کی تلاوتیں سنیں۔ یہ تمام مراحل ممتاز بین الاقوامی قرآنی ماہرین کی نگرانی میں انجام دیے گئے، جو تلاوت قرآن کے اسالیب اور قواعد میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ اس مرحلے کا مقصد ان شرکاء کا انتخاب کرنا ہے جو حتمی مرحلے تک پہنچیں گے۔

اس سال کے مقابلے میں 133 ممالک سے 334 مرد و خواتین شرکاء حصہ لے رہے ہیں، جو پانچ شعبوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

سات متواتر قراءتوں کے مطابق مکمل قرآن کریم حفظ کرنا، طریقۂ «شاطبیہ» کے مطابق تلاوت، نظری علم، عمدہ ادائیگی اور تجوید کے قواعد کی پابندی کے ساتھ۔

مکمل قرآن کریم حفظ کرنا، عمدہ تلاوت، تجوید کی پابندی اور قرآنی الفاظ کی تفسیر کے ساتھ۔

مکمل قرآن کریم حفظ کرنا، عمدہ تلاوت اور تجوید کے قواعد کی پابندی کے ساتھ۔

مسلسل 15 پارے حفظ کرنا، عمدہ تلاوت اور تجوید کے قواعد کی پابندی کے ساتھ۔

مسلسل 5 پارے حفظ کرنا، عمدہ تلاوت اور تجوید کے قواعد کی پابندی کے ساتھ۔

سعودی وزارت اسلامی امور اس عالمی قرآنی مقابلے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔ ان اقدامات میں الیکٹرانک نظامِ جانچ و فیصلہ کا نفاذ، شرکاء کی منصفانہ اور درست تشخیص کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع انتظامی نظام کی فراہمی، اور مقابلے میں شریک افراد کو مختلف خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔

بین الاقوامی ملک عبدالعزیز قرآن کریم مقابلہ دنیا کے بڑے قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور اس کے مجموعی نقد انعامات کی مالیت ایک کروڑ سعودی ریال سے زائد ہے۔/

 

4368541

نظرات بینندگان
captcha