ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " صوت المنامہ " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی شیعوں کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم نے الدراز میں واقع مسجد " امام صادق(ع) " میں نماز جمعہ سے خطاب کے دوران اعلان کیا : بحرینی حکومت نے مسجدوں پر حملوں کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنا رکھا ہے اور جب تک وہ ان مسجدوں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتی تب تک ان حملوں سے باز آنے والی نہیں ہے۔
انہوں نے "جعفر الدرازی" نامی بحرینی جوان کی مظلومانہ شہادت کے بارے میں کہا : ایسے افراد جو حال ہی میں جیلوں سے رہا ہوئے ہیں حکومت کے نزدیک ان کی موت بیماری کی وجہ سے پیش آئی ہے جبکہ ان افراد کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔
1381000