
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ناصر ابو شریف نے تہران یونیورسٹی کے الہیات ڈیپارٹمنٹ میں مصری فوجی "شہید سلیمان محمد خاطر" کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران زور دیا : شہدا کی یاد کو زندہ رکھنا بہت اہم کام ہے کیونکہ آج سلیمان خاطر کی مانند ایسے بہت سارے شہدا ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش لیکن آج ہم انہیں بھلا چکے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : شہید سلیمان ایک ہیرو تھے جن کو صیہونی فوجیوں نے جیل کے اندر قتل کیا تھا